اسلام آباد: پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک کے سابق چیئرمین اسلم اظہر اسلام آباد میں انتقال کرگئے۔
سابق چیئرمین پی ٹی وی اسلم اظہر کی عمر 85سال تھی، وہ پی ٹی وی کے بانی ارکان میں شامل تھے، ان کی نمازہ جنازہ کل نماز ظہر کے بعد اسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔
اسلم اظہر براڈ کاسٹنگ کے شعبے میں منفرد پہچان کے حامل تھے، ان کی خدمات کے صلے میں انہیں تمغہ پاکستان سے بھی نوازا گیا۔
اسلم اظہر کے انتقال پر وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہلہ خانہ سے بھی اظہار تعزیت کی ۔