تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سابق مس امریکا چوری کے الزام میں گرفتار

لاس اینجلس: امریکی ریاست کے ائیرپورٹ پر معروف ٹی وی اینکر پرسن اور سابق مس امریکا کو ہیڈ فونز کی چوری کے شبے میں گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاس اینجلس کے ائیرپورٹ پر 48 سالہ سابق مس امریکا اور ٹی وی اینکر پرسن ’’لوپاریکر‘‘ کو ائیرپورٹ پر پولیس نے اچانک گرفتار کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ خاتون نے ائیرپورٹ سے ہیڈ فون چوری کیےجو ایک آف ڈیوٹی جاسوس پولیس اہلکار کے تھے۔سابق مس امریکا کو  چوری کے الزام میں گرفتار کر کے پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا ہے تاہم کچھ دیر بعد رہا کردیا گیا۔

پولیس افسران نے غیر ملکی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوپاریکر نے سیکیورٹی کاؤنٹر سے ہیڈ فونز اٹھائے ، جو ایک اہلکار کے تھے، اُن کی گرفتاری ایک عام شہری کی طرح عمل میں لائی گئی کیونکہ انہیں بورڈنگ پاس جاری کیا جاچکا تھا۔

پولیس افسران کا کہنا ہے کہ سابق مس امریکا اپنے بیمار والد کی عیادت کے لیے جارہی تھیں تاہم یقین ہے کہ ہیڈ فون اٹھانے کا عمل غلط فہمی میں پیش آیا ہو۔ رہائی کے معاملے پر پولیس نے موقف اختیار کیا کہ ہمیں امید ہے اینکر پرسن تحقیقات میں ہمارے ساتھ مکمل تعاون کریں گی۔

دوسری جانب ٹی وی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پاریکر کو سیکیورٹی لائن میں کھڑی تھیں کہ انہیں ہیڈفونز پڑے ہوئے دکھائے جو انہوں نے مالک کو ڈھونڈنے اور واپس دینے کے لیے اٹھا لیے تھے۔

Comments

- Advertisement -