پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی رہنما ضمانت خارج ہونے پر احاطہ عدالت سے فرار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے شبیرگجر پولیس پر حملہ کیس میں ضمانت خارج ہونے پر احاطہ عدالت سے فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں شبیر گجر سمیت چار ملزمان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔

ملزمان کے وکلا نے موقف اختیار کیا کہ جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا شامل تفتیش ہونا چاہتے ہیں تاہم خدشہ ہے کہ پولیس گرفتار کرلے گی لہذا عدالت ضمانت منظور کرے۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی رائیونڈ میں پولیس پرحملہ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے تفتیش کےلیے ملزمان کی گرفتاری درکار ہے۔

عدالت نے دلائل مکمل ہونے ہونے پر شبیر گجر ،خالد گجر سمیت چار ملزمان کی ضمانتیں خارج کردیں۔

ضمانت خارج ہونے پر شبیرگجر سمیت دیگر ملزمان عدالت سے فرار ہوگئے اور پولیس انہیں گرفتار کرنے میں ناکام رہی، اس دوران ملزمان اوروکلا کی پولیس سے دھکم پیل ہوئی ۔

پراسیکیوٹر نے کہا ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی اور وردیاں پھاڑ دیں جبکہ ملزمان کے ڈیرے سے اسلحہ اور شراب برآمد ہوئی ۔

ملزمان کیخلاف پولیس پر حملہ اور اقدام قتل ودیگردفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں