تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

2 سابق ایم پی ایز، سابق معاون خصوصی اور امیدوار نے پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا

ایبٹ آباد: پاکستان تحریک انصاف کے 4 مزید رہنماؤں نے پارٹی چھوڑی دی۔

تفصیلات کے مطابق رہنماؤں کی جانب سے پریس کانفرنس کے ذریعے پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا سلسلہ جاری ہے، 2 سابق ایم پی ایز، ایک سابق معاون خصوصی اور ایک امیدوار نے بھی پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا ہے۔

پی کے 25 سے محمد دیدار خان، اور پی کے 26 سے عبدالغفار شاہ نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔

محمد دیدار خان نے کہا کہ 9 مئی کو جو کچھ ہوا ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، آئندہ آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گے، ہم کسی پارٹی میں نہیں جا رہے، عبدالغفار شاہ نے کہا کہ تحریک انصاف کے ساتھ اب نہیں چل سکتے۔

سابق معاون خصوصی سید احمد حسین شاہ نے بھی تحریک انصاف کو خیر باد کہہ دیا، تھری ایم پی او میں گرفتار سید احمد حسین شاہ نے رہائی کے بعد پریس کانفرنس میں کہا ’’9 مئی کے واقعے کی مذمت کرتا ہوں، فوج کے خلاف سازش پاکستان کے خلاف سازش ہوگی، شہدا کی تکریم پر کوئی سمجھوتا نہیں کر سکتے، 9 مئی کے واقعات کے بعد تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔‘‘

منچن آباد میں این اے 166 سے پی ٹی آئی امیدوار محمد اصغر شاہ نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا، انھوں نے کہا تحریک انصاف کے ساتھ مزید نہیں چل سکتا، 9 مئی کے واقعات میں ملوث ملک دشمنوں کو کڑی سزا ملنی چاہیے۔

Comments

- Advertisement -