ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

سابق کیوی آل راؤنڈر کی طبعیت خراب، وینٹی لیٹر پر منتقل

اشتہار

حیرت انگیز

نیوزی لینڈ کے معروف سابق کرکٹر کرس کینز کو طبیعت خرابی کے باعث وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کرس کینز ان دنوں آسٹریلیا میں تھے، ان کی طبیعت کینبرا میں خراب ہوئی،ڈاکٹرز کی جانب سے ان کی شہ رگ کی سرجری کی گئی ہے ، جس کے باعث وہ اب لائف سپورٹ پر ہیں۔

ڈا کٹرز کے مطابق کیوی کرکٹر کرس کینز کی حالت نازک ہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے کرس کینز کی بیماری سے متعلق کسی بھی بیان دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ کرس کینزکی پرائیویسی کے حق کا احترام کر رہا ہے اور صورتحال پر تبصرہ نہیں کرے گا۔

کرس کینز  ان دنوں کمنٹری کے فرائض انجام دے رہے ہیں،ا س سے قبل انیس سو نواسی سے دو ہزار چھ تک وہ نیوزی لینڈ کرکٹ سے وابستہ رہے، اس عرصے میں انہوں نے باسٹھ ٹیسٹ، دو سو پندرہ ایک روزہ اور دو ٹی ٹوئنٹی میچز میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کی۔

کرس کینز کا شمار اپنے دور کے بہترین آل راؤنڈرز میں ہوتا ہے، ان کے والد لانس کینز نے بھی کرکٹ میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کررکھی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں