تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

بڑی غلطی کی بڑی سزا، سابق اولمپیئن خواجہ جنید پر تاحیات پابندی عائد

 ایشیا ہاکی کپ میں سنگین غلطی کرنے پر پی ایچ ایف نے سابق اولمپیئن خواجہ جنید کو بڑی سزا دیتے ہوئے تاحیات پابندی عائد کردی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گزشتہ برس کھیلے گئے ایشیا کپ میں جاپان کے خلاف میچ کے دوران غلطی سے 12 کھلاڑی فیلڈ میں اتار دیے گئے تھے اور اسی باعث میچ میں پاکستان کا گول بھی ڈس کوالیفائی ہوگیا تھا اور یوں گرین شرٹس کو ورلڈ کپ سے باہر ہونا پڑا تھا۔

جس وقت یہ واقعہ پیش آیا اس وقت پاکستان ہاکی ٹیم کے منیجر سابق اولمپیئن خواجہ جنید تھے۔ ان کی سنگین غلطی یہ تھی کہ وہ اس ساری صورتحال سے لاعلم رہے جس کی بڑی سزا انہیں پاکستان ہاکی فیڈریشن نے تاحیات پابندی عائد کرکے دے دی ہے۔

اس واقعے کے بعد سابق سیکریٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ نے معاملے کی انکوائری کے لیے کمیٹی تشکیل دی تھی تاہم خواجہ جنید نے انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے قبل استعفیٰ پیش کردیا تھا۔ ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری حیدر حسین نے دوبارہ کمیٹی کی رپورٹ طلب کی اور کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں اولمپئن خواجہ جنید پر تاحیات پابندی لگا دی گئی ہے۔

اس حوالے سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے قانونی مشیر میاں علی اشفاق کا موقف ہے کہ خواجہ جنید کی وجہ سے بہت جگ ہنسائی ہوئی۔ انہوں نے مِس کنڈکٹ کا مظاہرہ کیا ہے جس کی وجہ سے پاکستان ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی نہ کرسکا۔

انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (آئی ایچ ایف) قوانین کے مطابق عمل میں لائی گئی ہے۔ کمیٹی نے خواجہ جنید کو بلایا گیا لیکن وہ نہیں آئے، جس کے باعث ان پر پابندی عائد کی گئی اور اب خواجہ جنید ہاکی کی کسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

میاں اشفاق نے مزید کہا کہ جاپان کے خلاف میچ میں 12 کھلاڑیوں کو کھلانے کا معاملہ سنجیدہ تھا۔ کمیٹی میں خواجہ جنید نے پیش ہونے کے بجائے واٹس ایپ کے ذریعے بتایا وہ ذمے دار نہیں ہیں۔ ایف آئی ایچ کے قوانین کے مطابق تمام معاملات کا ذمے دارمینجر ہوتا ہے۔ پی ایچ ایف صدر نے پابندی کی منظوری دے دی ہے۔

Comments

- Advertisement -