ایبٹ آباد : پاکستان کا نام روشن کرنے والے ایبٹ آباد کے سابق اولمپیئن افتخار احمد مزدوری کرنے پر مجبور ہوگئے۔ مالی حالات اتنے خراب ہیں کہ موچی کا کام کرکے بچوں کا پیٹ پال رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق پاکستان کانام روشن کرنے والاسابق اولمپیئن حکومت کی عدم توجہی اور مالی معاونت نہ ملنے کے باعث ’’موچی‘‘بننے پر مجبور ہوگیا۔
سابق اولمپیئن افتخار احمد نے سال1985 کے اولمپکس میں ریسلنگ، ویٹ لفٹنگ اور باڈی بلڈنگ میں پاکستان کی نمائندگی کی۔
سابق اولمپیئن افتخار احمد ایبٹ آباد میں جوتے پالش کرتا ہے، اس نے ریسلنگ، ویٹ لفٹنگ اور باڈی بلڈنگ میں کئی میڈل جیتے۔
افتخار احمد کا کہنا ہے کہ حکومت سے نوکری کی اپیل کی تھی جو رد ہوگئی، سابق اولپمیئن نے سیف گیمز اور نیشنل گیمز ریسلنگ میں طلائی میں ویٹ لفٹنگ میں چاندی اور باڈی بلڈنگ میں کانسی کا تمغہ جیتا۔
افتخار احمد کا کہنا ہے کہ اگر حکومت میری مدد کرے تو میں نوجوان نسل کو باڈی بلڈنگ، ریسلنگ اور ویٹ لفٹنگ سکھانے کیلئے تیار ہوں۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔