اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر انتقال کرگئے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر خالد وزیر 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر خالد وزیر 84 برس کی عمر میں دار فانی سے کوچ کرگئے، وہ برطانوی شہر چیسٹر میں رہائش پذیر تھے۔

خالد وزیر دائیں ہاتھ کے بلے باز اور دائیں بازو کے میڈیم پیسر بولر تھے، انہوں نے دو ٹیسٹ میچز میں ملک کی نمائندگی کی۔

- Advertisement -

سابق کرکٹر نے دونوں ہی ٹیسٹ 1954 میں انگلینڈ کے خلاف پاکستان کے تاریخی دورے کے دوران کھیلے۔

اس وقت عبدالحفیظ کاردار کی ٹیم میں واپسی ہوئی تھی اور آخری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کی تھی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستان کی بلائنڈ اینڈ ڈیف کرکٹ ٹیم کے  کھلاڑی محمد عرفان مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئےتھے۔

قومی ڈیف کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد عرفان گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے، وہ 31 برس کی عمر میں دارِ فانی سے کوچ کر گئے جس کی تصدیق ہیڈ کوچ عمر فیاض نے بھی کی ہے۔

پی سی بی ترجمان کے مطابق محمد عرفان کے پیٹ میں انفیکشن تھا، انہوں نے ہفتے کے روز اپنی آخری سانسیں لیں اوراسپتال میں ہی انتقال کرگئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں