منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

پاکستان کے سابق کپتان کا ویرات کوہلی سے متعلق بڑا بیان

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے سابق کپتان راشد لطیف نے آوٹ آف فارم ویرات کوہلی سے متعلق بڑا بیان دے دیا۔

ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے راشد لطیف نے کہا کہ ویرات کوہلی کبھی ٹی ٹوئنٹی کے بہترین کھلاڑی نہیں رہے ان کی اوسط اچھی ہے لیکن وہ کبھی ٹی ٹوئنٹی میں میچ ونر نہیں رہے۔

انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی کبھی سوریا کماریادیو یا روہت شرما نہیں بن سکتے ہم ان کا شمار بابراعظم، ولیمسن جیسے پلیئرز میں کر سکتے ہیں لیکن وہ ٹی ٹوئنٹی کے بہترین کھلاڑی نہیں۔

شو میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا کہ جس ویرات کوہلی کو ہم جانتے ہیں وہ اب اس فارمیٹ میں نظر نہیں آرہے میرا نہیں خیال کہ انہوں نے بڑی اننگز کھیلی جس سے ہم یہ سکیں کہ وہ فارم میں واپس آ گئے ہیں۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان آج ایشیا کپ کے رواں ایونٹ میں دوسرا مقابلہ ہوگا، پہلے میچ کی شکست کے بعد شاہین بدلہ لینے کے لیے بے قرار ہیں، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔

2 میچوں میں کپتان بابر اعظم کا بلا نہ چلا، لیکن بھارت کے خلاف چل سکتا ہے، فخر زمان اور رضوان فارم میں آ گئے ہیں، اور نسیم بھی بڑا خطرہ ثابت ہو سکتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں