اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

سابق وزیراعظم نوازشریف لندن کےلئے روانہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف لندن کےلئے روانہ ہوگئے ، نوازشریف عیدالضحیٰ بھی لندن میں ہی منائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف غیرملکی ایئرلائن کی پرواز625سے  لندن روانہ ہوگئے، نوازشریف کے خاص ملازم اعظم جان بھی ہمراہ ہیں، نواز شریف کو الفاون سیٹ نمبر الاٹ کیا گیا تھا جبکہ ان کے سامان میں 4 بیگ شامل تھے۔

نوازشریف اہلیہ کی عیادت کریں گے اور ان کے معالجین سے ملاقات کریں گے جبکہ عیدالضحیٰ بھی لندن میں ہی منائیں گے۔

شہبازشریف نے ایئرپورٹ پرسابق وزیراعظم کوالوداع کیا، اس موقع پر علامہ اقبال ایئرپورٹ پر سیکیورٹی اداروں کو الرٹ کردیا گیا۔

خیال رہے کہ نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نوازعلاج کیلئے پہلے ہی لندن میں مقیم ہیں جبکہ نوازشریف کے بیٹے حسن اور حسین نواز بھی لندن میں موجود ہیں۔

یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کو گلے کے کینسرکی تشخیص ہوئی تھی، ڈاکٹرز کا کہنا ہے بیگم کلثوم نوازکا کینسر ابتدائی مراحل میں ہے، جو قابل علاج ہے اور وہ جلد صحت یاب ہو جائیں گی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں