تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

عوام کو احتجاج پر اکسانے کا الزام، ایران کے سابق صدر گرفتار

شیراز: ایرانی  حکومت نے سابق صدر احمدی نژاد کو احتجاج پر اکسانے کے جرم میں گرفتار کرلیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق سابق صدر احمدی نژاد نے حکومت مخالف مظاہروں کے لیے عوام کو اکسایا اور انہیں سڑکوں پر لائے جس کی بنیاد پر انہیں ایران کے شہر شیراز سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی اجازت ملنے کے بعد سابق صدر احمدی نژاد کو نظر بند کیا جائے گا اور اُن کے خلاف مقدمات بھی درج کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ ایران میں مہنگائی اور حکومتی اقدامات کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے حکومت نے پولیس کا استعمال کیا تو مظاہرین پرتشدد ہوگئے۔

اطلاعات یہ بھی سامنے آئی ہیں کہ مظاہرین سابق صدر احمدی نژاد کے حق میں آواز بلند کررہے ہیں جس سے حکومت کو یہ تاثر مل رہا ہے کہ وہ مظاہرے سابق صدر کی ایماں پر کیے جارہے ہیں۔

دوسری جانب ایرانی حکومت نے ملک میں ہونے والے مظاہروں میں امریکی ہاتھ ملوث ہونے کے خدشات کا اظہار بھی کیا ہے، حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکا اس طرح کے اقدامات سے ملک میں انتشار پھیلانے میں ناکام رہے گا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -