کراچی: سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کلینک ڈی سیل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس بی سی اے نے رہائشی پلاٹ کمرشل استعمال کےالزام میں کلینک سیل کیا تھا جس پر ڈاکٹرعارف علوی کے اہل خانہ نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع تھا۔
عدالت نے قرار دیا تھا کہ ایس بی سی اے نے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے۔ عدالت نے ایس بی سی اے کو کلینک ڈی سیل کرنےکی ہدایت کی تھی۔
- Advertisement -
عدالت نےڈی جی ایس بی سی اے سمیت دیگر سے 12دسمبر کو جواب طلب کیا تھا۔
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے اس صورتحال میں کلینک ڈی سیل کر دیا۔ بیرسٹرعلی طاہر کا کہنا ہے کہ عارف علوی کا کلینک سیل یا مقدمات سیاسی مقاصد کیلئے کیے جا رہے ہیں ان ہتھکنڈوں کاعدالتوں سمیت ہرمیدان میں سامنا کریں گے۔