ملتان : سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف میں مہلک ترین کرونا وائرس کی تشخیص ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں جان لیوا کرونا وائرس کی دوسری لہر اب تک ہزاروں افراد کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے، جن میں ملک کی نامور سیاسی، سماجی و شوبز شخصیات بھی شامل ہیں۔
سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں، راجہ پرویز اشرف کے کوویڈ 19 میں مبتلا ہونے کی تصدیق ان کے صاحبزادے نے ٹوئٹ کے ذریعے کی۔
Former PM Raja Pervez Ashraf has tested corona positive. He has quarantined himself. Request for prayers.
— Khurram Pervez Raja (@KhurramPervezR1) November 12, 2020
صاحبزادہ خرم پرویز راجہ کا کہنا تھا کہ راجہ پرویز اشرف نے وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد خود کو گھر میں قریطینہ کرلیا ہے۔
چیئرمین این ڈی ایم اے کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا
خیال رہے کہ کچھ دیر قبل چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
ٹوئٹر پر این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین این ڈی ایم اے نو نومبر سے قرنطینہ میں ہیں اور گھر سےاپنی ذمہ داریاں سر انجام دے رہے ہیں۔