پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر افتخار مہمند نے جمیعت علما اسلام (ف) میں شمولیت اختیار کرلی۔ انہوں نے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ گئے۔
پشاور میں شمولیت پروگرام کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الحمٰن نے کہا کہ پورا پاکستان بحرانوں اور معاشی مشکلات کی طرف دھکیلا گیا، جو قوتیں اسلام اور پاکستان کو کمزور کرنا چاہتے ہیں ان کو ناکام بنایا، ان لوگوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ دوبارہ ان کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
مولانا فضل الرحمٰن نے کہا: ’سابق حکومت اب قصہ پارینہ ثابت ہو چکا ہے، آج ایک ایک چیز کھل کر سامنے آ رہی ہے، فارنگ فنڈنگ کیس یہودیوں کا پیسہ ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا اتحاد اس لیے ہوا کہ فتنے سے پاکستان کو پاک کریں، نواز شریف کے خلاف پاناما کیس آتا ہے اور اقامہ پر فارغ کیا جاتا ہے، فارن فنڈنگ کیس پر بین الاقوامی دباؤ کی وجہ سے خاموشی ہے، فارن فنڈنگ میں ثابت ہو چکا ہے کہ بھارت اور اسرائیل سے پیسے لیے گئے، کرکٹ کے نام پر 2 ملین پانڈز کو اکٹھا کیا گیا۔
سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب رولنگ کیس میں ہم نے فل کورٹ کا مطالبہ کیا تو کہا گیا کہ جج چھٹی پر ہے، اگلے دن جوڈیشل کونسل کا اجلاس بلایا گیا، جوڈیشل کونسل میں جو فیصلہ ہوا اگر فل کورٹ ہوتا تو فرق نہیں پڑتا۔
مونالا فضل الرحمٰن نے کہا: ’ہمارے اداروں کو مت استعمال کرو، استعفیٰ دو اور میدان میں آؤ، کوئی ہمارا باپ بننے کی کوشش نہ کرے یہ ادارے ایک شخص کے لیے نہیں، عمران خان کے پاس فارن فنڈنگ کا کوئی جواب نہیں‘۔