سابق صوبائی وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا ہے کہ آخر کار حکومت کو انتخابات کی طرف آنا ہی پڑے گا۔
سابق صوبائی وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذاکرات کو تسلیم کیا، حکومت کی جانب سے تاخیری حربے استعمال کیے جا رہے ہیں۔
سابق وزیر قانون کو کہنا تھا کہ آخر کاران کو انتخابات کی طرف آنا ہی پڑے گا، ملکی مفاد میں یہی بہتر ہے اور اسی سے استحکام آسکتا ہے، مذاکرات سے کوئی حل نکلتا ہے تو صورتحال تبدیل ہوسکتی ہے۔
راجہ بشارت کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے اپنا حکم جاری کر رکھا ہے، فیصلے کے خلاف حکومت یا اسپیکر نے مقررہ وقت میں اپیل بھی نہیں کی۔