جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

سابقہ ایم پی اے پروین سکندر گل قتل کیس میں اہم پیش رفت

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سابقہ ایم پی اے پروین سکندر گل کے قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، مقتولہ پروین سکندر گل کے قتل سے چند گھنٹے پہلے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق سابقہ ایم پی اے پروین سکندر گل کے قتل کیس سے چند گھنٹے قبل کی ویڈیو منظر عام پر آگئی، ویڈیو میں مقتولہ پروین سکندر گل نے اہم رازوں سے پردہ اٹھایا تھا۔

پروین سکندر گل نے ویڈیو میں گھر میں ہونے والی وارداتوں کا انکشاف کیا تھا، مقتولہ کے گھر میں چوری کی چار وارداتیں ہوئیں، چور وارداتوں میں 35 ہزار ڈالر، 2 لاکھ روپے، لائسنس یافتہ اسلحہ لے گئے۔

مقتولہ پروین سکندر گل نے ویڈیو میں گھر کا نقشہ بھی بتایا، انہوں ںے چور کو کمرے میں راستوں کی بھی نشاندہی کی تھی، پروین سکندر کے گھر میں داخلے کے دروازے پر لاک نہ ہونے کا اشارہ دیا۔

رپورٹ کے مطابق دیوار میں موجود اے سی کے سوراخ کی بھی نشاندہی کی گئی، اے سی کے سوراخ کو بند کرنے کے لیے فریج لگا رکھا تھا، پروین سکندر چوری کی وارداتوں کی خود تفتیش کرہی تھیں۔

مزید پڑھیں: مسلم لیگ ق کی رہنما پروین سکندر قتل کردی گئیں

پی ایس او سرفراز اسلم کے مطابق پروین سکندر نے چور کو پکڑنے کے لیے سی سی ٹی وی لگوائے، شاطر چوروں نے ہر واردات میں سی سی ٹی وی کا رخ موڑ دیا۔

یاد رہے کہ رواں ماہ 5 ستمبر کو مسلم لیگ ق کی رہنما پروین سکندر گل کو گھر میں گھس کر قتل کردیا گیا تھا، مقتولہ ماضی میں پنجاب اسمبلی کی رکن رہ چکی ہیں۔

مقتولہ پروین سکندر 60 سال کی تھیں اور وہ اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئیں ہیں ۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ان کے گلےپررسی کےنشانات ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں