ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

سابق چیئرمین سینیٹ کی ایوان بالا عملے کو ہراساں کرنے کی کوشش

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کی جانب سے سینیٹ عملے کو ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت ایوان بالا کا اجلاس ہوا، اجلاس میں فیڈرل میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوٹ بل کثرت رائے سے منظور کیا گیا، جس پر اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا۔

اس موقع پر سینیٹر رضا ربانی چیئرمین ڈائس کے سامنے پہنچے اور سینیٹ ملازمین کو ہراساں کرنا شروع کردیا، جس پر صادق سنجرانی نے کہا کہ آپ عملےکےبجائےمجھےڈانٹیں ، رضا صاحب یہ میری صوابدیدہے، آپ اپنی سیٹ پربیٹھیں۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ رضاربانی اپوزیشن ارکان کو نشستوں پر لےجائیں، میں اپنی بات پر معذرت کرتا ہوں مگر آپ کا طریقہ درست نہیں۔

بعد ازاں چیئرمین سینیٹ نے اپوزیشن کے شور شرابے کے باعث اجلاس کو غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں