ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

سینیٹ کے سابق ملازم کے قتل میں سابق ایس پی ملوث نکلا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ڈی آئی جی آپریشن جواد طارق نے بتایا ہے کہ سینیٹ کے سابق ملازم حمزہ کے قتل میں سابق ایس پی ملوث نکلا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سابق ایس پی عارف شاہ، بہنوئی صابر شاہ اور بھتیجے حسنین شاہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے، حمزہ کو عارف شاہ نے اپنے گھرمیں قتل کیا، لاش بہنوئی کے گھردفنائی۔

ڈی آئی جی آپریشن جواد طارق نے بتایا کہ عارف شاہ کی نشاندہی پرحمزہ کی لاش مانسہرہ سے برآمد کی، کونسلر اشتیاق عباسی کے قتل میں ملوث منشیات فروش عامرعرف عامری کو بھی گرفتار کیا گیا۔

عامر ریاض سمیت 4 منشیات فروش قتل کے الزام میں گرفتار ہیں، تھانہ لوہی بھیرکی حدود میں ماں بیٹی کو قتل کرنے والے ملزم کو بھی گرفتارکرلیا گیا۔

جواد طارق نے بتایا کہ ملزم صداقت مالک مکان کا ملازم تھا، ریپ کیس میں ملوث فرار ملزم کے تفتیشی کو نوکری سے برخاست کردیا گیا ہے۔

خیرپور : صحافی اللہ ڈنو شر کے قتل میں ملوث 5 ملزمان گرفتار، اعترافِ جرم کرلیا

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں