بدھ, اکتوبر 16, 2024
اشتہار

سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کامران غلام کی سنچری پر دیگر پلیئرز کو آڑے ہاتھوں لے لیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر عبد الرؤف خان نے کرکٹ حکام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر دل کی بھڑاس نکال دی۔

کامران غلام کی سنچری کے بعد ایکس پر سابق ٹیسٹ کرکٹر عبد الرؤف نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’کتنے عرصے سے آپ کو کہہ رہا تھا کہ ان کے نکھٹو بھانجے بھتیجوں اور دامادوں سے جان چھڑا لو گے تو کامران غلام جیسے کئی نیچرل ٹیلنٹڈ مل جائیں گے‘۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’اب بورڈ میں بیٹھے چچا، سسر، باپوں، فرنچائزز کے فرنٹ مینوں اور جعلی فراڈ کوچز سے بھی جان چھڑاو گے تو سسٹم بہتر ہوسکتا ہے ورنہ صرف کرکٹ کی بربادی ہوگی۔‘

- Advertisement -

بابر اعظم کی جگہ ملتان ٹیسٹ کا حصہ بننے والے بیٹر کامران غلام نے اپنے ڈیبیو پر انگلینڈ کے خلاف شاندار سنچری اسکور کی اور اپنی اہلیت ثابت کی ہے۔

کامران غلام کا کہنا تھا کہ 4 سال سے یہ سلسلہ چلتا رہا، سوچا تھا جب چانس ملے گا اسکور کرونگا، چانس کا ویٹ کررہا تھا پریشر تو ہوتا ہے پاکستان ٹیم میں کھیلنے کیلئے بےچین تھا۔

مڈل آرڈر پاکستانی بلے بازکامران غلام نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں نے مثبت کرکٹ کھیلی جیسے فرسٹ کلاس میں کھیلتا آرہا تھا، کافی دیر سے انتظار کررہا تھا اللہ کا شکر ہے سنچری اسکور کی۔

پاکستانی بیٹر نے کہا کہ ذہین میں تھا کہ اچھے سے اچھا کرنا ہے، جب میں وکٹ پر آیا تو ٹیم کے 2 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے پریشر تو تھا۔

خیال رہے کہ پانچ سالوں بعد ٹیسٹ ڈیبیو پر کسی پاکستانی بیٹر نے سنچری اسکور کی ہے اس سے قبل اپنے ڈیبیو پر اوپنر عابد علی نے سنچری اسکور کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں