جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

سابق قومی ٹیسٹ کرکٹر انتقال کرگئے

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیسٹ ٹیم کے سابق اسپنر محمد حسین 45 برس کی عمر میں دار فانی سے کوچ کرگئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ قومی ٹیسٹ کرکٹر محمد حسین 45 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، وہ گردوں کے مرض میں مبتلا تھےْ

لیفٹ آرم اسپنر نے دو ٹیسٹ اور چودہ ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

- Advertisement -

محمد حسین کی نماز جنازہ آج شب بعد نماز عشا لاہور کی جامع مسجد سوڈیوال کوارٹر میں ادا کی جائے گی۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر کے انتقال پر قومی ٹیم کے موجودہ اور سابق ٹیسٹ کرکٹرز کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی جارہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں