تازہ ترین

سابق امریکی صدر ٹرمپ کا عمران خان سے متعلق استفسار

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانی بزنس مین سے ملاقات میں سابق وزیراعظم سے متعلق استفسار کیا اور پوچھا کہ عمران خان کے ساتھ کیا ہوا؟

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو 2024 کا صدارتی الیکشن لڑنے کا اعلان کرچکے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے متعلق استفسار کیا اور انہیں دوست قرار دیا۔

پاکستانی بزنس مین سے ملاقات میں ڈونلڈ ٹرمپ نے پوچھا کہ عمران خان کے ساتھ کیا ہوا ہے؟ ان سے میرے بہترین تعلقات تھے۔

سابق امریکی صدر کے استفسار پر پاکستانی بزنس مین نے انہیں جواب دیا کہ عمران خان اب اقتدار سے باہر ہیں اور ان کی جگہ اقتدار پر قابض لوگ کرپشن کیسز سے نام نکلوانے کیلیے اقتدار میں آئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -