بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

پاک آسٹریلیا میچز کیلیے ٹریفک پلان تشکیل

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی ٹریفک پولیس نے پاکستان آسڑیلیا کرکٹ میچز کےلئے خصوصی ٹریفک پلان تشکیل دے دیا۔ٹیسٹ کرکٹ میچ 4 مارچ سے 8 مارچ تک کھیلا جائے گا۔

سی ٹی او راولپنڈی نوید ارشاد کے مطابق کرکٹ میچز کے دوران ٹریفک پولیس کے350اہلکارسپیشل ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے میچز کے دوران شائقین کرکٹ کےلئے 3جگہ پارکنگ کی سہولت مختص کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کار پارکنگ سول ایویشن گراﺅنڈ راول روڈ اور گریجویٹ کالج سیٹلائیٹ ٹاﺅن میں کروائی جائے گی، گریجویٹ کالج سیٹیلائیٹ ٹاﺅن کی پارکنگ کا داخلہ 5thروڈ مین گیٹ سے ہو گا جب کہ موٹر سائیکل پارکنگ کےلئے راول پارک کے اندر نزد شاہین چوک اور ایویشن گراﺅنڈ مختص کی گئی ہے۔

سی ٹی او نوید ارشاد کے مطابق پارکنگ سے سٹیڈیم تک کی رسائی کےلئے شٹل سروس کی سہولت فراہم کی جائے گی دوران میچ اسٹیڈیم روڈ 9thایونیو چوک سے ڈبل روڈ تک مکمل طور پر بندہو گی، اسلام آباد سے آنے والی ٹریفک فیض آباد سے ایکسپریس وے اور مری روڈ استعمال کر ے گی۔

اسی طرح 9thایونیو آنے والی ٹریفک براستہ IJPروڈ، پنڈورہ چونگی ،کٹاریاں، کیرج فیکٹری ،پیرودھائی موڑ ،چک مدد سے راولپنڈی میں داخل ہو سکے گی راولپنڈی سے 9thایونیو اسلام آباد جانے والی ٹریفک براستہ فیض آباد اسلام آباد داخل ہو سکے گی۔

کرکٹ ٹیموں کی روانگی اور واپسی کے وقت مری روڈ کو فیض آباد سے ڈبل روڈ تک مکمل طور پر بند کیا جائے گا۔ دوران موومنٹ اسلام آباد سے آنے والی ٹریفک کو فیض آباد سے ایکسپریس وے کی جانب ڈائیورٹ کیا جائے گا۔ راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والی ٹریفک کو 6thروڈ سے سید پورروڈ کی طرف موڑا جائے گا جب ک غوثیہ چوک سے آنے والی ٹریفک کو براستہ فاروق اعظم روڈ، کری روڈ کی طرف موڑا جائے گا۔

متبادل راستوں پر ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کےلئے اضافی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، ٹریفک پولیس کے آفیشل سوشل میڈیا پیجز اور ریڈیو اسٹیشن 88.6کے ذریعے ٹریفک صورتحال کے متعلق لمحہ بالمحہ آگاہی فراہم کی جائے گی شہر میں ٹریفک کی بلا تعطل روانی ٹریفک پولیس سے زیادہ شہریوں کے تعاون سے مشروط ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں