جمعہ, مئی 23, 2025
اشتہار

آئی فون صارفین کیلئے خوشی کی خبر سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

آئی فون صارفین کیلئے اچھی خبر سامنے آگئی، معروف گیم فورٹ نائٹ امریکا میں آئی فون صارفین کے لیے دوبارہ سے دستیاب ہوگیا، ایپک گیمز کا کہنا ہے کہ صارفین گیم کو ایپک گیمز اسٹور اور آلٹ اسٹور سے اپنے فون میں ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے فورٹ نائٹ کو تقریباً پانچ سال قبل اپنے ایپ اسٹور سے ختم کردیا تھا، ایپل نے ایسا ایپک گیمز کے اپنے گیم میں اِن ایپ پے منٹ سسٹم پیش کرنے کے بعد کیا تھا۔

دونوں کمپینیوں کے درمیاب اس حوالے سے طویل عدالتی جنگ چلی، جس کے بعد عدالتی فیصلے میں ایپل پر لازم قرار دیا گیا کہ کمپنی ایپ سے باہر ہونے والی خریداری کی فیس وصول نہیں کرسکتی، جس کے بعد گیم امریکا میں آئی فون صارفین کے لیے دوبارہ دستیاب ہوگیا۔

سی ای او ٹِم سوئینی نے ایک پوسٹ میں فیصلہ آنے کے تھوڑی دیر بعد ہی کہا کہ ایپک نے فورٹ نائٹ کو امریکا میں آئی او ایس پر واپس لانے کا ارادہ کیا ہے۔

اُن کی جانب سے ایپل کو ایک پیشکش کی گئی، جس میں کہا گیا کہ اگر کمپنی کورٹ کا فرکشن-فری، ایپل-ٹیکس-فری فریم ورک کا اطلاق عالمی سطح پر کرتی ہے تو گیم ایپ اسٹور پر واپس آجائے گا اور اس معاملے پر موجودہ اور مستقبل کے مقدموں کو ختم کر دیا جائے گا۔

دوسری جانب دنیا بھر میں آئی فونز کے شوقین افراد نئے ماڈل کے آئی فون 17 کی لانچنگ کے منتظر ہیں۔ ایپل کی مصنوعات کے شائقین اس بات کے بارے میں متجسس ہیں کہ اس سال کے آخر میں نئی مصنوعات کیا لا سکتی ہیں۔

تاہم آئی فون 17 پرومیکس کے حوالے سے کچھ خبریں سامنے آئی ہیں جس میں فون کی قیمت، ریلیز کی تاریخ اور اسپیس کے حوالے سے دعوے کیے گئے ہیں۔

متعدد میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فون 11 اور 13 ستمبر کے درمیان ریلیز ہونے والا ہے۔ نئی رپورٹس بتاتی ہیں کہ آئی فون 17 پرو میکس کی قیمت یواے ای میں تقریباً 3,399 درہم ہو سکتی ہے۔

نئے ماڈلز میں فون کیسائز میں تبدیلی کی توقع نہیں ہے۔ آئی فون 16 پرو اور پرو میکس کے بعد، نئے ماڈلز کے بالترتیب 6.3 انچ اور 6.9 انچ رہنے کی توقع ہے۔

سام سنگ کا سب سے پتلا اسمارٹ فون، گلیکسی ایس 25 ایج، قیمت کتنی ہوگی؟

ممکنہ طور پر آئی فون 17 پرو ماڈلز کو نکسٹ جنریشن کی A19 پرو چپ سے تقویت ملے گی جو کہ 3 نینو میٹر کے جدید عمل کو استعمال کرتے ہوئے بنایا گیا ہے۔ اس کا مطلب 2025 میں ایپل کے فلیگ شپ ڈیوائسز کے لیے کارکردگی کو بہتر ثابت کرنا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں