ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

بانی پی ٹی آئی نے ملک کی خاطر اپنی انا قربان کر دی، عارف علوی

اشتہار

حیرت انگیز

سابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ملک کی خاطر اپنی انا قربان کر دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اور ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی، وہ اچھے موڈ میں تھے۔ ملکی مسائل کا حل بات چیت سے ہی ممکن ہے اور بانی پی ٹی آئی نے ملک کی خاطر اپنی انا قربان کر دی۔

عارف علوی نے کہا کہ فوج کے محافظ تھے اور ہمیشہ رہیں گے۔ بانی پی ٹی آئی کا مینڈیٹ بحال کریں۔ اگر کوئی کہہ رہا ہے کہ اسے بات چیت نہیں کرنی تو اسی سے پوچھیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ میرا بطور صدر کردار آئینی تھا اور اس کا حق ادا کرنے کی کوشش کی۔ سر کے بل بھی کھڑا ہوا اور کوشش کی کہ سب کو جوڑوں، اب بھی میں پُل کا کردار ادا کرنے کی کوشش کرتا رہوں گا لیکن پُل تب ہی کامیاب ہوگا جب اس پر گاڑیاں چلیں گی۔

عارف علوی نے کہا کہ امید ہے کہ سعودی سرمایہ کاری سے معیشت کو استحکام ملے گا لیکن قوم کو جوڑے بغیر معیشت بہتر نہیں ہوگی۔

سابق صدر نے یہ بھی کہا کہ ان کے سامنے کبھی قمر جاوید باجوہ کو ایکسٹینشن دینے کی بات نہیں ہوئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں