بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کو جیل میں عالمی قوانین کے تحت سہولت دینے کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کر دی گئی۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ بانی پی ٹی آئی، اہلیہ اور دیگر سیاسی قیدیوں کواعلیٰ کلاس کی سہولتیں دی جائیں، بانی پی ٹی آئی، اہلیہ کے سیل اور فراہم سہولتوں کی رپورٹ طلب کی جائے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ جیل انتظامیہ کو عالمی کنونشنز، آئینی شقوں، جیل رولز پر عمل کا حکم دیا جائے جب کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے آنے والوں کی فہرست اور دورانیہ پر رپورٹ لی جائے، پوچھا جائے بانی پی ٹی آئی کو کبھی قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، اگرہاں تو کیا جواز ہیں؟
درخواست میں سیکرٹری کابینہ، سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری قانون کو فریق بنایا گیا ہے۔ چیف سیکرٹری پنجاب، نیب، ایف آئی اے اور آئی جی اسلام آباد کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔