منگل, جنوری 28, 2025
اشتہار

معلومات میں ابہام کا معاملہ، بانی پی ٹی آئی نے 3 ترجمان مقرر کر دیے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی ہدایت پر ان کے 3 ترجمان مقرر کر دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے اپنے 3 ترجمان مقرر کر دیے ہیں، تحریک انصاف کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا، جس کے مطابق بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ اور عمر ایوب بانی پی ٹی آئی کے فوکل پرسن مقرر کیے گئے ہیں۔

بانی پی ٹی آئی سے متعلق معلومات کے حوالے سے ابہام دور کرنے کے لیے ان کی ہدایت پر تین ترجمانوں کی تقرری عمل میں آئی ہے، بانی پی ٹی آئی سے متعلق معلومات کی رسائی اب ان تین فوکل پرسنز کے ذریعے ہی ہو سکے گی۔

- Advertisement -

دوسری طرف میرپور آزاد کشمیر میں سیاسی سرگرمیوں پر پابندی کے آرڈیننس کی خلاف ورزی پر 3 پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، گرفتار پی ٹی آئی رہنماؤں میں عبدالحمید پوٹھی، سائیں ذوالفقار اور قاضی ارشد شامل ہیں، ان رہنماؤں نے 24 نومبر کو احتجاج کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا تھا۔

ان دنوں بانی پی ٹی آئی کے جیل میں قید ہونے کا معاملہ امریکی ارکان کانگریس کے درمیان بھی گونج رہا ہے، 54 ارکان کانگریس نے صدر جو بائیڈن کو خط لکھ کر بانی پی ٹی آئی سے ناروا سلوک کی مذمت کی، اور کہا پاکستان میں 2024 کے ناقص الیکشن کے بعد انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیری گئیں، اہم سیاسی جماعت پی ٹی آئی کو انتخابات سے دور رکھنے کی کوشش کی گئی۔

تاہم برطانوی وزیر خارجہ نے بانی پی ٹی آئی اور پاکستان کی صورت حال پر ارکان پارلیمنٹ کے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سمیت پاکستانیوں کے لیے شفاف عدالتی ٹرائل ضروری ہے، تاہم پاکستانی حکام سے بانی پی ٹی آئی کے فوجی ٹرائل کے اشارے نہیں ملے، انھوں نے سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کی شفافیت اور آزادانہ جانچ پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستانی عدالتی معاملات داخلی ہیں، لیکن عالمی قوانین کی پاسداری چاہتے ہیں۔

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں