بانی پی ٹی آئی شیرافضل مروت کے غیرذمہ دارانہ رویے سے ناراض ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے آج شیرافضل مروت سے جیل میں ملاقات سے انکار کر دیا جس کے بعد شیر افضل مروت بانی پی ٹی آئی سے بغیر ملاقات جیل سے واپس چلے گئے۔
شیرافضل کا سعودی عرب پر بیان اور خواجہ آصف سے ملاقات ناراضی کی وجہ بنی ہے اور چیئرمین پی اے سی کیلئے شیرافضل کا نام بھی غیرذمہ دارانہ رویے کی بنیاد پر واپس لیا گیا ہے۔
تحریک انصاف نے مشاورت کے بعد شیخ وقاص اکرم کو پی اے سی چیئرمین کے لیے نامزد کیا ہے۔
گزشتہ روز شیر افضل مروت نے چیئرمین پی اے سی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے پی اے سی کےفیصلے کو سیاسی کمیٹی میں ریفرنہیں کیا، بانی پی ٹی آئی نے نہ ہی اب تک اپنا فیصلہ تبدیل کیا ہے۔
شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروں گا اور اس فراڈ سے آگاہ کروں گا، نہ کمیٹی اجلاس کے بارے میں آگاہ کیا گیا نہ ہی ایجنڈے میں ایسی کوئی چیز تھی۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد سب کو ان کے فیصلے آگاہ کروں گا، پی ٹی آئی ایک سیاسی جماعت ہے رجواڑہ نہیں۔