بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

کراچی سے منشیات فروشی اور ڈکیتی میں ملوث چارملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سیکیورٹی فورسز نے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے ڈکیتی اور منشیات فروشی میں ملوث چار متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

راہزنوں اور منشیات فروشوں نے کراچی کے شہریوں کا جینا دوبھر کررکھا ہے، جن کے خلاف پولیس کے اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے چار ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

گرفتار ملزمان میں دو جرائم پیشہ اور ایک منشیات فروش اور ڈکیتی کا مفرور ملزم شامل ہے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ ایس آئی یو عارف عزیز کا کہنا ہے کہ ملزمان ڈکیتی وار منشیات فروشی میں ملوث ہیں، گرفتار ملزم نوید حسین نے 22 لاکھ روپے لوٹنے کا انکشاف کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان اس سے قبل بھی ڈکیتی اور منشیات و دیگر مدمات میں گرفتار ہوچکے ہیں، ملزمان سے اسلحہ، دو سو گرام ہیروئن اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں