اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

تھانے میں ویڈیو بنانے والے لڑکوں کیساتھ پولیس نے کیا کیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ویڈیو بناکر مشہور ہونے کے چکر میں کئی نوجوان زندگی کی پرواہ کیے بغیر خطرہ مول لیتے ہیں، کئی واقعات ایسے بھی رونما ہوئے جس میں ویڈیو بناتے ہوئے کوئی گر کر ہلاک ہوگیا لیکن پھر بھی نوجوانوں میں ویڈیو بنانے کا جنون کم نہ ہوسکا۔

ایسی ہی ویڈیو بھارتی ریاست آگرہ کے جگدیش پورہ تھانے سے وائرل ہوئی جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چاروں نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تین لڑکے گانا گاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں اسی دوران چوتھا لڑکا انسپکٹر کی کرسی پر بیٹھ گیا اور میز کے اوپر پاؤں رکھ لیے۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد افسران کی جانب سے متعلقہ تھانے کے افسران کو کارروائی کی ہدایت کی گئی، اس دوران افسران نے پوچھا کہ تھانہ خالی کیوں تھا اور لڑکے داخل کیسے ہوگئے؟

تھانے کے انچارج یوگیندر کمار نے بتایا کہ ویڈیو شاید اس دن بنائی گئی تھی جب وہ ایک میٹنگ کے لیے باہر گئے تھے۔

پولیس افسر نے خیال ظاہر کیا کہ نوجوان کسی کام کے لیے تھانے آئے ہوں گے لیکن پوسٹ کو خالی دیکھ کر انہیں ویڈیو بنانے کا موقع مل گیا، نوجوانوں کو گرفتار کرکے ان سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔

بعدازاں چاروں لڑکوں کو گرفتار کرلیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں