بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

کیلی فورنیا میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

کیلی فورنیا: امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک تقریب کے دوران فائرنگ سے 4 افراد ہلاک جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر فریسنو میں فائرنگ سے 4 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب گھر میں تقریب جاری تھی۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

- Advertisement -

کیلی فورنیا، ہائی اسکول میں فائرنگ، خاتون ہلاک

خیال رہے کہ 4 روز قبل امریکی ریاست کیلی فورنیا کے ہائی اسکول میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں خاتون ہلاک اور 6 افراد زخمی ہوگئے تھے جبکہ حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔

امریکا، ہیلووین پارٹی میں فائرنگ، 3 افراد ہلاک، 9 زخمی

اس سے قبل گزشتہ ماہ امریکی ریاست کیلی فورنیا کے ایک گھر میں ہیلووین پارٹی کے دوران مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ امریکا میں رواں سال اب تک ماس شوٹنگ کے 250 سے زائد واقعات ہوچکے ہیں اور امریکی سوسائٹی میں اس سب کو لے کر بے پناہ تشویش پائی جارہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں