رحیم یارخان : صوبہ پنجاب کے شہر رحیم یارخان میں قومی شاہراہ پرٹرالر پرلدا کنٹینرجھونپڑیوں پر الٹ گیا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق رحیم یارخان کے علاقے لیاقت پور میں قومی شاہراہ پر ٹرالرپررکھا کنٹینرجھونپڑیوں پرالٹ گیا، حادثے میں خاتون اور 3 بچوں سمیت 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
پولیس حکام کے مطابق حادثے میں کنٹینر کے نیچے دب کرایک ہی خاندان کے 3 بچے اور ان کی والدہ جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔
جائے حادثہ پرکرین کی مدد سے کنٹینر کو ہٹایا گیا جبکہ ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا۔
پولیس کے مطابق ٹرالرڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
تیزرفتارٹریکٹرٹرالرنےموٹرسائیکل کوکچل دیا‘ خاتون جاں بحق
خیال رہے کہ رواں ماہ 7 مئی کو پاکپتن میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالر نے موٹرسائیکل پرسوار خاندان کو کچل دیا تھا،حادثے کے نتیجے میں ماں جاں بحق اور باپ بیٹا شدید زخمی ہوگئے تھے۔
خانیوال میں بس اورٹرالرمیں تصادم ‘ 10 افراد جاں بحق
یاد رہے کہ 21 دسمبر2017 کو صوبہ پنجاب کے شہرخانیوال میں موٹروے ایم فور پر دھند کے باعث مسافربس اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔