پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

باراتیوں کی گاڑی دریائے نیلم میں گر گئی، متعدد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

مظفرآباد: وادی نیلم میں نگدر کے مقام پر باراتیوں کی گاڑی دریائے نیلم میں گر گئی، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ دولہا شدید زخمی ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈی سی نیلم ندیم جنجوعہ نے بتایا کہ زخمی ہونے والے دلہا کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، بارات مانسہرہ سے وادی نیلم کے نواحی علاقہ جانگن جارہی تھی۔

ڈی سی نیلم ندیم جنجوعہ کے مطابق مظفرآباد میں پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق مانسہرہ سے تھا۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں بھی بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں بروری بائی پاس کے قریب باراتیوں سے بھری بس کھائی میں گر گئی تھی، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

پولیس کے مطابق حادثے میں زخمیوں کی تعداد 20 ہے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، تمام زخمیوں کو علاج کیلیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔باراتیوں کی بس ٹائر پھٹنے سے بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری جو ہزارہ ٹاؤن سے بلیلی جا رہی تھی۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بروری بائی پاس بس حادثے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ المناک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع افسوسناک اور دکھ کا باعث ہے، حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا کوئی غفلت پائی گئی تو مواخذہ ہوگا۔

پی آئی اے کی پرواز میں اچانک خرابی، کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

انہوں نے محکمہ صحت کو ہدایت دی کہ زخمیوں کو بہتر طبی امداد فراہم کی جائے، جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، زخمی افراد کی جلد صحت یابی کیلیے دعاگو ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں