بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

ٹوبہ ٹیک سنگھ : مضرصحت کھانا کھانے سے ماں اور تین بیٹیاں جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

ٹوبہ ٹیک سنگھ: صوبہ پنجاب کی تحصیل ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مضر صحت کھانا کھانے سے ماں اور تین بیٹیاں جان کی بازی ہار گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی علاقے میں زہریلا کھانا کھانے سے ماں اور تین بیٹیاں جاں بحق ہوگئیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے اور اس حوالے سے علاقہ مکینوں سے بھی معلومات اکٹھا کی جا رہی ہیں۔

پولیس کے مطابق لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جس کے بعد ہی موت کی دیگر وجوہات سامنے آئیں گی۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ماں اور 3 بیٹیوں کی اموات پرنوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی۔

مضر صحت کھانا کھانے سے 5 بچوں کی اموات

یاد رہے کہ رواں سال 22 فروری کو کراچی میں ریسٹورنٹ کا مضرصحت کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے5 بچےجاں بحق ہوگئے تھے

واضح رہے کہ اس سے قبل نومبر 2018 کو کراچی کے علاقے کلفٹن کی زمزمہ اسٹریٹ پر واقع ریسٹورنٹ میں 2 بچے مضر صحت کھانا کھانے سے جاں بحق ہوگئے تھے، بچوں کی والدہ کو بھی تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں