جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

جعلی فنگرپرنٹ بنا کر شہریوں کو بیرون ملک بھیجنے والے گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد: بھارتی ریاست تلنگانہ میں پولیس نے جعلی فنگرپرنٹ بنا کر شہریوں کو بیرون ملک بھیجنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے حیدرآباد کے ایک ہوٹل پر چھاپہ مار کر چار افراد کو حراست میں لے لیا ہے، جن کی شناخت منیشور ریڈی، ایس وینکٹا رمنا، شیوا شنکر ریڈی اور راما کرشنا ریڈی کے نام سے ہوئی ہے اور ان کا تعلق آندھرا پردیش کے ضلع کڑپہ سے ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد میں سے دو بیرون ملک جانے کیلئے فنگرپرنٹ کی سرجری کیلئے موجود تھے، ان دونون افراد کو کویت سے بے دخل کردیا گیا تھا، دونوں افراد فنگرپرنٹ سرجری کروا کر دوبارہ خلیجی ملک میں داخل ہونا چاہتے تھے۔

- Advertisement -

پولیس نے سرجری کے لیے استعمال ہونے والی میڈیکل کٹس قبضے میں لے لیں،

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے کم از کم 11 افراد کو بیرون ملک بھیجنے کے لیے ان کی فنگرپرنٹ سرجریاں کیں۔ پولیس کمشنر مہیش بھگوت نے بتایا کہ منیشور ریڈی، ایس وینکٹا رمنا نے چھ افراد کے فنگر پرنٹ تبدیل کرنے کیلئے سرجری کی اور 1.5 لاکھ روپے وصول کئے۔ بعد میں دونوں نے اپنے گاؤں میں مزید تین سرجری کیں اور ہر ایک سے 25,000 روپے وصول کئے جبکہ ہوٹل سے گرفتار کیے گئے شیوا شنکر ریڈی اور راما کرشنا ریڈی کی بھی سرجری کی گئی تھی۔

فنگرپرنٹ کی تبدیلی سے کویت سے ڈی پورٹ ہونے والے افراد بھارت کے شناختی سسٹم آدھار میں اپنی نئی انٹری کروا کر کویت کے دوبارہ ویزا کے لیے درخواست دیتے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں