ہفتہ, اکتوبر 5, 2024
اشتہار

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی، 4 نوجوان شہید

اشتہار

حیرت انگیز

سری نگر: مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کے تحت چار نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق قابض فوج نے ضلع کلگام میں گھر گھر تلاشی کی آڑ میں چار نوجوانوں کو شہید کیا اور ضلع بھر کا محاصرہ کر رکھا ہے۔

بے گناہ نوجوانوں کی شہادت کے باوجود آخری اطلاعت تک ضلع میں آپریشن جاری رہا۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ کلگام کے علاقے مڈرگام میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران حملے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک ہوگیا تھا۔

گزشتہ سال دسمبر میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں ایک حملے کے نیتجے میں 3 بھارتی فوجی اہلکار موت کے منہ میں چلے گئے تھے۔

بھارتی فوج کی گاڑیوں کو اُس وقت نشانہ بنایا گیا تھا جب اہلکار راجوری ضلع میں ایک آپریشن میں مصروف تھے۔

اس سے ایک ماہ قبل مقبوضہ کشمیر کے ضلع راجوڑی میں بھارتی فوج پر حملے میں میجر اور کیپٹن سمیت 4 اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔ حملہ بوجی مال ایریا میں سرچ آپریشن کے دوران کیا گیا تھا۔

حملے میں گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا جبکہ حملہ آور فوجیوں کا اسلحہ بھی ساتھ لے گئے تھے۔ گھبراہٹ کی شکار بھارتی فوج سرچ آپریشن کو ادھورا چھوڑ کر اپنے مردہ اور زخمی ساتھیوں کو لے کر فوجی بیس کی جانب روانہ ہوئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں