پشین: صوبہ بلوچستان کے علاقے پشین میں مکان کی چھت گرنے سے 4 بچے جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں ضلع پشین کے علاقے یعقوب کالونی میں مکان کی چھت گرنے سے 4 بچے جان کی بازی ہار گئے۔
افسوس ناک واقعے میں زخمی ہونے والے تین افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔
کراچی: کورنگی میں مکان کی چھت گرنے سے3 افراد جاں بحق
یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں کورنگی کے علاقے گلگت کالونی میں دو منزلہ مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 3 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔
صوابی میں مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق
واضح رہے کہ 28 جنوری 2019 کو صوبہ خیبرپختونخواہ کے شہر صوابی میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
افسوس ناک حادثے میں باپ اور بیٹا زخمی ہوگئے تھے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔