جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

سزائے موت کے منتظرچار مجرم اپنے انجام کو پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان : پاکستان کی مختلف جیلوں میں سزائے موت پرعملدرآمد کے منتظر مزید چارقیدی اپنے انجام کو پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق آج صوبہ پنجاب میں ملتان ، جھنگ اورسیالکوٹ جبکہ سندھ میں لاڑکانہ جیل میں ایک ایک قیدی کوسزائے موت دی گئی۔

ملتان جیل میں سزائے موت پانے والے انوارالحق نے زمین کے تنازعے پر سن 2000 میں اپنے بھائی کو قتل کیا تھا، غلام فاروق نامی شخص کو سیالکوٹ جیل میں 1999 میں خاندانی جھگڑے پر ایک شخص اور ایک عورت کو قتل کیا تھا۔

جھنگ جیل میں تختۂ دار کو پہنچنے ولے محمد عرفان نے 2006 میں ڈکیتی کے دوران ایک خاتون کو قتل کیا تھا جبکہ سندھ کی لاڑکانہ جیل میں وارث مہر نامی شخص کو 1995 میں پی آئی اے کی کیش وین پر ڈکیتی کے دوران ایک پی آئی اے ملازم کو قتل کرنے کے جرم میں پھانسی پرلٹکایاگیا۔

پاکستان نے دسمبر 2014 میں آرمی پبلک اسکول حملے کے بعد قومی ایکشن پلان تشکیل دیتے ہوئے سزائے موت پرعائد پابندی ختم کی تھی، 2015 میں پاکستان میں 326 افراد کو سزائے موت دی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں