اشتہار

مودی کے لیے خطرے کی گھنٹی، گجرات انتخابات میں چار مسلمان کامیاب

اشتہار

حیرت انگیز

گجرات: گو ہندوستانی ریاست گجرات کے اسمبلی انتخابات میں حکمراں جماعت بی جے پی فاتح ٹھہری، مگر ماضی کے برعکس اس بار کانگریس پارٹی بھی ایک مضبوط اپوزیشن کے طور پر سامنے آئی ہے۔ مبصرین اسے راہول گاندھی کی کاوشوں کا نتیجہ ٹھہرا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ گجرات اسمبلی کی 182 نشستوں میں سے بی جے پی نے 99 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی، کانگریس کے حصے میں 77 نشستیں آئیں۔ البتہ اہم بات یہ ہے کہ ان انتخابات میں چار مسلم امیدوار کامیاب رہے، جب کہ گذشتہ انتخابات میں دو مسلم امیدوار منتخب ہوئے تھے۔ گجرات میں مسلم آبادی 9.67 فیصد ہے۔

تفصیلات کے مطابق جیتنے والے تمام مسلم امیدوار کانگریس پارٹی کے رکن ہیں۔ اس بار انتخابات میں کانگریس پارٹی نے چھ مسلمان امیدوار کو انتخابات میں میں ٹکٹ دیا تھا۔ البتہ بی جے پی کی جانب سے مسلم دشمنی کا ثبوت دیتے ہوئے کسی امیدوار کو ٹکٹ نہیں دیا گیا۔ انتخابی مہم میں بھی ان کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔ اندازوں کے مطابق گجرات کی 80 فیصد مسلم آبادی روایتی طور پر کانگریس کی ووٹر ہے۔

- Advertisement -

کامیاب ہونے والے امیدواروں میں شیخ غیاث الدین ، پیرزادہ محمد جاوید عبدالمطلب، نوشاد جی بالاجی بھائی اور عمران یوسف بھائی شامل ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ایسے میں جب گجرات کو ہندو ریاست قرار دیا جارہا تھا، کانگریس کی کارکردگی اور مسلمانوں کی کامیابی تبدیلی کی ہوائیں چلا سکتی ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں