پنڈی بھٹیاں:حافظ آباد کےعلاقےسکھیکی میں تیز رفتار کار اور بس کے تصادم میں خاتون سمیت چار افراد جاں بحق اوردو زخمی ہوگئے،کار لاہور سے ملتان جا رہی تھی۔
تفصیلات کےمطابق پنڈی بھٹیاں موٹروے پرجھنگ برانچ کےقریب کار اور بس میں تصادم کے نتیجے میں چار افراد جان کی بازی ہارگئے۔
ریسکیو حکام کےمطابق کاراور بس میں تصادم کے باعث ایک ہی خاندان کے تین افراد موقع پرہی جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیاگیا جہاں دوران علاج ایک اور شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےچل بسا۔
لاہور: بس اور ٹرک میں تصادم‘ 10افراد زخمی
خیال رہےکہ گزشتہ ماہ پنجاب کےدارالحکومت لاہور کےقریب تیز رفتار ٹرک اور مسافر بس کےدرمیان تصادم کےنتیجے میں 10 مسافر زخمی ہوگئےتھے۔
ڈی جی خان : ٹرالراور بس میں تصادم‘ 2افرادجاں بحق
یاد رہےکہ رواں ماہ صوبہ پنجاب کےشہرڈیرہ غازی خان میں ٹرالراوربس میں تصادم کے نتیجےمیں 2افراد جاں بحق ہوگئےتھے۔
ساہیوال میں بس اور ٹرالر میں تصادم‘4افراد جاں بحق
واضح رہےکہ رواں سال جنوری میں صوبہ پنجاب کے شہر ساہیوال میں یوسف والا کے قریب مسافر بس اور ٹرالر میں تصادم کےنتیجےمیں4افراد جاں بحق متعدد زخمی ہوگئےتھے۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں