بھلوال:موٹر وے پر کھڑی کار سے ملنے والی 4 لاشوں کے معاملے کی تحقیقات میں بچ جانے والے ڈرائیور نے اہم انکشاف کیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھلوال کے نزدیک موٹر وے پر لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے چار افراد کار میں مردہ حالت پائے گئے تھے جبکہ ڈرائیورکوبےہوشی کی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا تھا، متاثرہ فیملی میکلوڈ روڈ لاہور کی رہائشی تھی۔
ڈرائیور نے مبینہ طور پر الزام لگایا کہ انہوں نے دوران سفر خانقاہ ڈوگراں گورمے بیکری سے جوس اور کھانے پینے کی چیزیں خریدی، جن کی وجہ سے چار افراد کی ہلاکت ہوئی۔
جس کے بعد شبہ ظاہر جارہا پے کہ سب کی حالت زہرخورانی کے سبب بگڑی ہے، مبینہ طور پر زیریلا جوس پینے سے ہلاکت ہوئی، پولیس نے بتایا ابھی مقدمےکی درخواست نہیں دی گئی، واقعے کامقدمہ میڈیکل رپورٹ دیکھ کردرج کیاجائےگا تاہم پولیس کی ٹیمیں تفتیش کر رہی ہیں۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فوڈ اتھارٹی اور مقامی انتظامیہ کے افسران نے تمام بیکریوں کا ریکارڈ چیک کیا ان پر موجود اشیا کے نمونے لیکرلیبارٹری بھیج دیئے۔
اسسٹنٹ کمشنر صفدراباد اقراء مبین نے بتایا کہ گاڑی سے ملنے والے بیج کسی بھی بیکری سے میچ نہیں کر سکے تا حال کسی بھی بیکری سے زائد المیاد کوئی چیز نہیں مل سکی تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد مزید تحقیقات کی جائیں گی۔