اشتہار

گھوٹکی : گھر میں آگ لگنے سے 4 بچےجھلس کرجاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

گھوٹکی: گھوٹکی کے علاقے اوباڑو میں گھر میں آگ لگنے سے 4 بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے جبکہ دو خواتین زخمی ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق گھوٹکی میں اوباڑو کے گاؤں جمال پھنور میں گھر میں آگ لگنے سے 4 معصوم بچے جھلس کر جان کی بازی ہار گئے جبکہ دو خواتین زخمی ہوئی ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق آگ لگنے سے جھلس کر جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 3 سے 9 سال کے درمیان ہیں۔


اپردیرمیں مکان میں آتشزدگی‘ 5 بچےجھلس کر جاں بحق


خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 24 ستمبر کو صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع اپردیر میں مکان میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 5 بچے جھلس کر جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی جس کے نتیجے میں مکان جل کر خاکستر ہوگیا۔


لاہور: گھرمیں آتشزدگی‘3افراد جاں بحق


یاد رہے کہ رواں برس 2 مارچ کو لاہورکےعلاقےمیں گھر میں رات گئے اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے باعث میاں بیوی اور بچی جاں بحق ہوگئے تھے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں