بدھ, اپریل 16, 2025
اشتہار

لیبیا میں تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 4 پاکستانیوں سمیت11 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

لیبیا کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی کے المناک حادثے میں کم از کم 11 افراد جاں بحق ہوگئے، مرنے والوں میں چار پاکستانی شہری بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مشرقی لیبیا میں تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی، کشتی میں پاکستانی بھی سوارتھے، حادثہ 12 اور 13 اپریل کی درمیانی شب پیش آیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ڈوبنے والے چار پاکستانیوں سمیت11 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، کشتی لیبیا سے تارکین وطن کو لیکر یونان جارہی تھی۔

پاکستانی سفارت خانے کی ایک ٹیم نے معلومات اکٹھی کرنے کے لیے سرتے کا دورہ کیا اور قومی شناختی دستاویزات کا استعمال کرتے ہوئے چار پاکستانیوں کی شناخت کی تصدیق کی۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا تھا کہ جاں بحق پاکستانیوں میں سے 3 کا تعلق منڈی بہاؤالدین اور ایک کا گوجرانوالہ سے ہے۔

گوجرانوالہ سےتعلق رکھنےوالا زاہد محمود حادثے میں جان سےگیا جبکہ منڈی بہاؤالدین کا سمیرعلی،آصف علی اور سید علی بھی جاں بحق افراد میں شامل ہیں۔

پاکستانی سفارتخانہ اس واقعے کے بارے میں مزید تفصیلات حاصل کرنے کے لیے مقامی حکام سے رابطے میں ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں