بدھ, اکتوبر 23, 2024
اشتہار

یوکرین کے چار ریجنز کا روس سے متعلق اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: یوکرین کے چار ریجنز نے روس میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے، ریفرنڈم کے سرکاری اعدادوشمار جاری کردیے گئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈونیسک لوگانسک پیپلز ریپبلکس (ال آر اور ڈی پی آر) نے خیرسن ریجن اور جنوبی یوکرین کے زاہوروزئے ریجن کے ساتھ 23 اور 27 ستمبر کے درمیان ہونے والے ریفرنڈم میں روس میں شامل ہونے کے لیے ووٹ دے دیا ہے۔

جاری کردہ سرکاری اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ لوگانسک میں 98 فیصد سے زیادہ ووٹروں نے روس میں شمولیت کی حمایت کی جبکہ دونیسک نے 99 فیصد سے زیادہ ووٹروں نے روس میں شمولیت کی حمایت کرتے ہوئے یہ نتائج ریکارڈ کروائے ہیں۔

- Advertisement -

اسی طرح زاپوروزئے اور خیرسن دونوں علاقوں میں گزشتہ روز تمام بیلٹ پر کارروائی مکمل کرلی گئی تھی جہاں بالترتیب 93 اور 87 فیصد ووٹرز نے یوکرین چھوڑ کر روس کے ساتھ اتحاد کی حمایت کی ہے۔

پارلیمنٹ کے ایوان بالا کے نائب اسپیکر سینیٹر کونسٹنٹین کوسا چیف نے کہا کہ جب روسی فیڈریشن کا حصہ بننے کے خواہشمند علاقے ماسکو کو اپنی تجاویز پیش کرتے ہیں تو روسی صدر اس معاملے پر پارلیمنٹ اور حکومت کو آگاہ کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر الحاق پر سیاسی سمجھوتا طے پا جاتا ہے تو غیر ملکی ریاستوں یا ان کے کچھ حصوں کے روس میں داخلے سے متعلق بین الاقوامی معاہدوں کا مسودہ تیار کیا جانا چاہیے۔

دوسری جانب کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ منظوری کا یہ عمل کافی تیز ہوگا اور روسی آئین اور نئے حلقہ کے ارکان کے الحاق سے متعلق وفاقی قانون کئی ضروری اقدامات کی وضاحت کرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ریفرنڈم کے نتائج آنے کے بعد نئے علاقوں کو روسی فیڈریشن میں ضم کرنے کے عمل میں کچھ وقت لگ سکتا ہے کیونکہ اس کے لیے ملک کی پارلیمنٹ اور صدر کی منظوری درکار ہوتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں