جمعہ, نومبر 8, 2024
اشتہار

میرپور: پانی کی ٹنکی میں ڈوب کر 4 سگے بہن بھائی جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

میرپور : آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں چار  بچے پانی کی ٹنکی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے، ڈوبنے والوں میں دو بھائی اور دو بہنیں شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ میرپور آزاد کشمیر کے علاقے برنالہ میں پیش آیا جہاں ماں اپنے چاروں بچوں کو گھر میں اکیلا چھوڑ کر کسی کام سے باہر گئی اور واپس آئی تو بچے اُسے زندہ حالت میں نہ ملے۔

ماں نے بچوں کو تلاش کرنا شروع کیا تو چاروں بچے پانی کی ٹنکی میں مردہ حالت میں پائے گئے، اہل علاقہ نے واقعے کی اطلاع فوری طور پر ریکسیو اداروں کی دی جنہوں نے بچوں کی لاشوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا۔

- Advertisement -

چاروں بچوں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں لواحقین کے حوالے کیں، افسوسناک واقعے کے بعد ماں پر غشی کے دورے پڑنے لگے۔ علاقہ مکینوں کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچے سگے بہن بھائی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں