اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے 4مزید دہشت گردوں کو پھانسی دیدی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے 4مزید دہشت گردوں کو خیبرپختونخوا کی جیل میں پھانسی دیدی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے چار مزید دہشت گردوں کو پھانسی دیدی گئی ہے ، جن چار ہدشت گردوں کی سزائے موت پر عملدرآمد کیا گیا ہے ان میں رحمان الدین ولد معمبر ، مشتاق خان ولد عمر سلیم ، عبیدالرحمان ولد فضل ھادی اور ظفر اقبال ولد محمد خان شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے ایک ترجمان کے مطابق چاروں دہشت گرد دہشت گردی کے سنگین واقعات میں ملوث تھے ، انہوں نے بے گناہ شہرہوں سمیت سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر حملے کرکے ان کا خون بہایا اور سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچایا ۔

چاروں دہشت گردوں پر فوجی عدالتوں میں مقدمات چلائے گئے جہاں دوران سماعت دہشتگردوں نے مجسٹریٹ کےسامنے اپنے جرائم کااعتراف کیا تھا، جس کے بعد ان کو سزائے موت سنائی گئی۔

دہشتگردوں آج صبح خیبرپختونخوا کی جیل میں پھانسی دی  گئی، چاروں مجرمان کاتعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے تھا۔


مزید پڑھیں : فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے 5 دہشت گردوں کو پھانسی


یاد رہے گذشتہ ماہ بھی  سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث 5 دہشت گردوں کو کوہاٹ جیل میں پھانسی دے دی گئی تھی، تمام دہشت گردوں کو فوجی عدالتوں سے سزا سنائی گئی تھی۔

دہشت گردوں میں شوکت علی، امداد اللہ، صابر شاہ، خندان اور انور علی شامل ہیں، یہ دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور اہلکاروں پر حملوں میں ملوث تھے، تمام دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں