اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

شمالی وزیرستان آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک، تین اہلکار شہید

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں تین سیکیورٹی اہلکاروں نے جامِ شہادت نوش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری اعلامیے کے مطابق شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا جس کے دوران خطرناک دہشت گرد فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں آفتاب پرا بھی شامل ہے، شدت پسندوں نے دسمبر 2017 میں سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا تھا جس میں لیفٹیننٹ معین نے جام شہادت نوش کیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کےتبادلےمیں 3سیکیورٹی اہلکار بھی شہید ہوئے جن کی شناخت نائب صوبے دار نذیر احمد، سپاہی فخر اور عامر کے ناموں سے ہوئی۔

پاک فوج کے جوانوں اور سیکیورٹی فورسز نے مذکورہ علاقے کو دہشت گردوں سے کلیئر کروالیا۔

واضح رہے کہ پاک فوج نے دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے فروری 2017 میں آپریشن ردالفساد شروع کیا جس کے نتیجے میں اب تک بڑی کامیابی ملیں جبکہ پاکستان آرمی نے افغان دہشت گردوں کی نقل و حرکت روکنے کے لیے سرحد پر باڑ لگانے کا عمل بھی شروع کررکھا ہے۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں