20.8 C
Dublin
جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

امریکی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 4 اہلکار ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

کیلیفورنیا: امریکی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق میرین کا ایک ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران ریاست کیلیفورنیا میں گر کر تباہ ہوا، حادثے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں تاہم تحقیقات جاری ہیں۔

امریکی میرین کی خاتون ترجمان کے مطابق حادثہ کیلیفورنیا کے جنوبی علاقے میں منگل کی سہ پہر پیش آیا، ہیلی کاپٹر کیلی فورنیا کے شہر سان ڈیاگو سے 161 کلو میٹر مشرق میں واقع ایل سینٹرو نامی صحرا میں جاری معمول کی تربیتی مشق میں شریک تھا۔

- Advertisement -

اطلاعات کے مطابق ہیلی کاپٹر جس مقام پر گر کر تباہ ہوا، وہ میکسیکو کی سرحد سے محض چند میل دور ہے، سکورسکی سپر اسٹالین ہیلی کاپٹر تھرڈ میرین ایئرکرافٹ ونگ کا حصہ تھا جس کا مرکز کیلیفورنیا کے علاقے میرامار میں قائم میرین کورایئر اسٹیشن پر ہے۔

مذکورہ ہیلی کاپٹر امریکی فوج میں شامل سب سے بڑا ہیلی کاپٹر ہے، جو بہت زیادہ وزن لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، اس ماڈل کے ہیلی کاپٹروں کو اس سے قبل بھی حادثات پیش آچکے ہیں۔

حادثے میں ہلاک ہونے والے اہلکاروں کے ناموں کا اعلان 24 گھنٹے بعد کیا جائے گا تاکہ اس دوران کے ان کے اہلخانہ کو حادثے کے متعلق مطلع کیا جاسکے۔

گزشتہ نو ماہ کے عرصے میں امریکی میرین کو امریکا کے اندر پیش آنے والا یہ دوسرا بڑا حادثہ ہے، اس سے قبل جولائی 2017 میں بھی ایک مال بردار طیارہ گرنے سے 16 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں