پولیس کا کہنا ہے کہ ایمسٹرڈیم میں چاقو کے حملے میں چار افراد زخمی ہو گئے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے کہا ہے کہ ہالینڈ کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم میں چاقو سے حملے میں کم از کم چار افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
مرکزی ڈیم اسکوائر کے قریب جمعرات کو پیش آنے والے اس واقعے کے بعد ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا کہ چاقو حملے کا مقصد ابھی تک واضح نہیں ہے لیکن ہماری تحقیقات جاری ہیں۔
زخمیوں کی حالت کے بارے میں فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔
ایک ٹراما ہیلی کاپٹر متاثرین کو ریسکیو کے لیے ڈیم اسکوائر پر اترا جبکہ پولیس وین اور ایمبولینسیں بھی موجود تھیں۔
پولیس نے بتایا کہ حملہ قریب قریب 3:30 بجے (14:30 GMT) پر ایک قریبی سڑک پر ہوا جس کے بعد چوک کو گھیرے میں لے لیا گیا اور تقریباً دو گھنٹے بعد دوبارہ کھول دیا گیا۔