جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

نیلم کالونی میں کومبنگ آپریشن، متعدد افغان باشندے گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پولیس کی جانب سے کلفٹن نیلم کالونی میں کومبنگ آپریشن کیا گیا، علاقے کے داخلی اورخارجی راستے سیل کرکے مشکوک افراد کو چیک کیا گیا، اس دوران غیرقانونی مقیم 14 افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں ہوٹلز، ان میں بیٹھے مشتبہ افراد کوتلاش ڈیوائس کے ذریعے چیک کیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق کومبنگ آپریشن کے دوران 40 سے زائد مشتبہ افراد سے تفتیش کی گئی، حراست میں لئے گئے افغان باشندوں کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔

دوسری جانب دہشت گردی اور مجرمانہ کارروائیوں میں افغان موبائل سمزکے استعمال پر حساس اداروں نے سرحدی علاقوں میں افغان سمز پر پابندی کی سفارش کردی۔

ذرائع کے مطابق غیررجسٹرڈ افغان سمز پاک افغان سرحدی علاقوں میں باآسانی دستیاب ہیں افغانستان کے موبائل ٹاورز کی پاکستان کے کچھ سرحدی علاقوں تک رسائی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد غیرارادی کوریج کو اپنے فائدے کیلئے استعمال کرتے ہیں دہشت گرد افغان سمز کو واٹس ایپ سمیت دیگر ایپ چلانے کیلئے استعمال کرتیہیں۔

مجرم نگرانی اور شناخت چھپانیکیلئے بھی افغان سمزاستعمال ہو رہی ہے۔ حساس اداروں نے تجویز دی ہے کہ سرحدی علاقوں میں مقامی موبائل سروسز کا مضبوط انفرااسٹرکچر لگایا جائے۔ بی ٹی ایس تنصیب سیفون سیٹ زبردستی مقامی نیٹ ورک پرمنتقل ہوں گے۔

صارفین کو کھلے وائی فائی تک رسائی سے قبل شناخت دینیکا پابند بنانیکی تجویز دی گئی ہے۔ وائی فائی پرمشتبہ سرگرمیوں کی نشاندہی ہونے پر افراد کی نگرانی کی جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں