آپ نے اکثر دکانوں یا گھروں میں جنگلی جانوروں کے داخل ہونے کی ویڈیوز اور خبریں دیکھی اور سنی ہوں گی لیکن کسی سرکاری دفتر میں کسی جانور کا آنا آجانا ذرا کم ہی ہوتا ہے۔
اگر کسی دفتر میں کام کرتے ہوئے اچانک کوئی جنگلی جانور اچانک وارد ہوجائے تو ملازمین کام چھوڑ کر اس کی ویڈیو بنانا شروع کردیتے ہیں۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کچھ ایسا ہی واقعہ عراق کے ایک سرکاری دفتر میں پیش آیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین نے اس پر خوب دلچسپ تبصرے بھی کیے۔
اس مضحکہ خیز صورتحال کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ بن بلایا مہمان لومڑ میز اور کرسیوں کے درمیان آزادانہ طریقے سے اچھلتا کودتا پھر رہا ہے اور دفتر میں موجود ملازمین کی آوازوں میں خوفزدہ دکھائی دے رہا ہے جبکہ وہ خود بھی خوفزدہ ہے۔
دفتر میں داخلے کے بعد یہ ڈرا ہوا لومڑ فائلوں کے پیچھے چھپنے کی کوشش کرتا بھی دکھائی دے رہا ہے، جس کی ویڈیو وزارت تیل کے ایک ملازم نے اپنے موبائل فون میں محفوظ کرلی۔
سرکاری دفتر کی اس وائرل ویڈیو پر صارفین کی جانب سے سیاست دانوں کا مذاق اڑانے کی مہم شروع ہوگئی کسی نے ان پر طنز کیا تو کوئی سرکاری ملازمین کو تنقید کا نشانہ بناتا رہا۔